انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

0
69

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے
ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالرایک بار پھر اڑنے لگا اورانٹر بینک میں دو روپے 58 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید2 روپے58پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 228 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری نظر آ رہی ہے،100انڈیکس میں 185پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا گیا ہے۔ کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید2روپے8پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر225روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا. جبکہ اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے بعد 223روپے42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس سے ایک روز قبل بھی ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کوڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہواتھا۔

کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کے اوپر جانے سے دوسری چیزوں میں بھی مہنگائی ہو جائے گی، کسی روز ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کم ہونے لگتی ہے تو کبھی یہ اوپر جانے لگتا ہے۔ ڈالر کبھی انٹر بینک میں سستا ہوتا ہے تو اوپن مارکیٹ میں مہنگا فروخت ہونے لگتا ہے۔ اور روپے کی قدر میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی آتی ہے.

Leave a reply