مزید دیکھیں

مقبول

9 مئی والے بھگت رہے ہیں، اسحاق ڈار

لندن: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے...

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے الزام پر واپڈا کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد:واپڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

حیدرآباد، انٹر پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کی طرف سے نتائج کے اعلانات شروع ہوگئے ہیں‌اور تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد انٹرمیڈیٹ کے پری انجینئرنگ اور جنرل سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج پٹارو کالج کے شیر محمد نے 946 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی‘

حیدر آباد بورڈ سے ذرائع کے مطابق کالج آف ایکسیلینس کی ماریہ پاشا نے 935 نمبرز کے ساتھ دوسری اور کاؤنٹی گرلج کالج کی حرا نے 931 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی‘ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 18 ہزار 801 طلباءو طالبات نے شرکت کی‘ 543 طلباءو طالبات نے اے ون‘ 1890نے گریڈ اے‘ 4ہزار 16 نے گریڈ بی‘ 4ہزار57 نے گریڈ سی‘ 778 نے گریڈ ای جبکہ 1 طالب علم نے گریڈ ای میں کامیابی حاصل کی‘ 6 ہزار 9 سو 83 طلباءو طالبات کو فیل قرار دیا گیا‘

بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پری انجینئرنگ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ جنرل سائنس گروپ میں حیات گرلز کالج کی حنا اخلاق نے 886 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی‘ لطیف نیازی میموریل کی منیبہ نے 837 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حیات گرلز کالج کی اسیلا رحمت نے 835 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی‘

ذرائع کے مطابق جنرل سائنس گروپ میں مجموعی طورپر 1 ہزار 212 طلباءو طالبات نے شرکت کی‘ صرف ایک طالبہ ہی اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کرسکی جبکہ 70 طلباءو طالبات گریڈ اے‘ 193 گریڈ بی‘ 311 گریڈ سی‘ 38 گریڈ ڈی میں کامیاب ہوئے‘ 581 طلباءو طالبات کو فیل قرار دیا گیا‘ جنرل سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 50 فیصد رہا۔