انٹریکٹیو یوتھ فورم 2021:نوجوانوں کے بہترین مستقبل کا ضامن زبردست پروگرام

0
43

لاہور: انٹریکٹیو یوتھ فورم 2021:نوجوانوں کے بہترین مستقبل کا ضامن زبردست پروگرام ،اطلاعات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار سوشل اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ اوروائی پیئر پاکستان کے زیر اہتمام وزارت ماحولیات، ایرو، آئی پاس پاکستان، مشعل، ملینیم یونیورسل کالج، اپرچونیٹی کلب، پرائوڈ پاکستان فائونڈیشن اور سینٹر فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے تیسرے انٹریکٹیو یوتھ فورم 2021ءکا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانون کو سکلز اور معاشرے کے حساس اور اہم مسائل کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

لائف سکلز، آبادی اور صحت کے حوالے سے سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاءکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو لائف سکلز، فیملی پلاننگ، تولیدی صحت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم مسائل کے بارے آگاہی نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ ان مسائل پر گفتگو کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔ہمیں انہیں معاشی، معاشرتی، اور سماجی تمام رکاوٹوں کو توڑنے کیلئے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

شرکاءمیں یو این ایف پی اے کے شعیب احمد،ایرو سے کمال، بائر پاکستان سے عامر مجید، مشعل کی بانی لاریب عابد، اپرچونیٹی کلب کے سی ای او احسن کامرے اور ٹرانس جینڈر مون علی نے گفتگو کی جبکہ بیلا انجم نے معاونت کی۔

دوسرے سیشن میں شرکا نے یوتھ لیڈرشپ، ہیلتھ سروسز اور موسمیاتی تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی صورت میں دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن پردرست انداز میں کام نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی توجہ دی گئی۔منصوبہ بندی کے بغیر تیزی سے بڑھتی آبادی کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہوئے ہی جو شدت اختیار کرسکتے ہیں۔ اس طرف توجہ دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر پائیدار اور موثر اقدامات کرنا ہونگے۔

اس سیشن سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برگد صبیحہ شاہین، نمائندوہ وزارت ماحولیات منیر سہیل، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان، سینئر ریسرچر و ایویلوایشن ایڈوائزرآئی پاس پاکستان حنا عزیز، نمائندہ ایف بی اے پی خبیب کیانی اور نمائندہ ہوم پیس پاکستان فیصل الیاس نے بھی خطاب کیا جبکہ اتساس سندھو نے معاونت کی۔

ایروکی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیواننتھی تھاننتھی ران نے ابتدائی کلمات پیش کیے جبکہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی سینئر ایڈوکیسی ایڈوائزر ڈاکٹر یاسمین قاضی، کامن وویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس برطانوی ہائی کمیشن ڈاکٹر سارہ شہزاد، ڈائریکٹر ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ ایف پی 2030 کیتھرائن لین اور یو این ایف پی اے پاکستان کے نمائندہ بختیار قادریو کے ویڈیو پیغامات چلائے گئے۔

ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ زنایہ چودھری، خصوصی بچوں کے نمائندے معیز شوکت اور نمائندہ برگد نور عمران نے بھی خطاب کیا۔ فورم میں تھیٹر اور میوزیکل پرفارمنس بھی پیش کی گئی جبکہ شرکاءمیں ایوراڈز، سوویئنرز اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔

Leave a reply