انٹربینک میں ڈالر 236 روپے پر آگیا

0
30

پیر کو ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی ڈالر سستا ہوگیا۔ معاشی میدان سے اچھی خبروں کے باعث انٹربینک میں ڈالر 1 گھنٹے میں 3 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 236 روپے پرآگیاہے۔ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہواتھا ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی تھی۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔ اس سے قبل کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی تھی۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد کہا جارہا ہے کہ: وہ اپنے دونوں ادوار میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو کم کرنے اور کم رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ تاہم ان پر سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کئی مخالفین کی تنقید کرتے رہے ہیں کہ وہ ایسا مصنوعی طور پر مارکیٹ میں ڈالر بیچ کر کرتے رہے ہیں۔


صحافی حسن ایوب خان نے لکھا کہ: صرف سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ نامزدگی کی خبر سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آنا شروع ہوگیا ہے اور آج کے دن میں ڈالر 3 روپے گر گیا ہے. انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے یہی رجحان آگے بھی چلتا رہے اور جلد ڈالر 200 سے بھی نیچے آ جائے. خیال رہے کہ اس سے قبل ڈالر کافی اوپر چلا گیا تھا جبکہ آج اچانک تین روپے گر 236 پر آگیا ہے.

Leave a reply