انٹربینک میں ڈالر 204 کا ہو گیا

0
46

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1.65 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 204 روپے کا ہوگیا ہے،روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر 200 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا

واضح رہے کہ مالی سال 2022 میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈالر کی قیمت میں استحکام لانے اور روپے کی قدر میں بہتری کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، معاشی ماہرین کے مطابق موجودہ حکومت کو روپے کی قیمت میں بہتری کے لئے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ جلد رقم کا بندوبست کرنا ہوگا ،اسکے بعد ہی روپے کی قدر میں اضافے کا امکان بنے گا

تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا سمجھ رکھنے والے طبقات مسلط حکومت کی معاشی پالیسی پر انگشت بدنداں ہیں، موجودہ حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے،ذمہ داروں سے ا لتجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھے حل کی طرف بڑھیں،

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مفتاع اسماعیل سے کہنا چاہتا ہوں بازارجھوٹ نہیں بولتے،اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ نےحکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی،مہنگائی عام آدمی کوبدستور پریشان کیے جارہی ہے،نئے انتخابات کا وقت ہے

تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ نے بھی آج بوگس اور غیر سنجیدہ بجٹ پرعدم اعتماد کا اظہار کر دیا ،اسٹاک مارکیٹ 650 پوائنٹ گر چکی اور ڈالر انٹر بینک میں 204 روپے کا ہو گیا ، فرح حبیب کا کہنا تھا کہ بجٹ پر ملنے والی رسوائی کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنسز سے مٹانے کی کوششیں ہورہی ہیں،قوم جان چکی ہے کہ امپورٹڈ سرکار مسلط کرنے کا کلیدی ہدف ابھرتی معیشت کا جنازہ نکالنا ہے گرمی میں بجلی کی طویل بندش برداشت کرتے وقت بھی عوام حکمرانوں کو بددعائیں دیتے ہیں، گھی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے اضافے نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں، سرکار نے بجٹ میں 750 ارب کی لیوی سے عوام کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے کی منصوبہ بندی کی امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی تباہی غذائی بحران کے دروازے پر دستک دے رہی ہے،پنجاب ا سپیڈ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کے ساتھ اداروں کی بربادی کا ایجنڈا بھی تیزی سے بڑھا رہی ہے، کپتان کے صبر کا پیمانہ لبریز، ملک اور عوام پر مزید ستم برداشت نہیں کریں گے، عمران خان جلد ان حکمرانوں سے نجات کیلئے مارچ کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے،ملک تباہ کرکے بھاگنے نہیں دیں گے، ایک ایک عمل کا حساب لیں گے،

تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

Leave a reply