مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ آبپاشی اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس...

میرپورخاص: ایم کیو ایم رہنماؤں کی شہزاد بھائی کو عمرے کی مبارکباد

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

سیالکوٹ:گھوئنیکی لائنز کلب کا سستا رمضان بازار، مستحقین کے لیے خصوصی پیکج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) گھوئنیکی لائنز کلب انسانیت...

اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران...

ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر

کیف: یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ہم...

اپوزیشن پرمقدمات درج کرنے کی دھمکی دینے والے وزیرداخلہ شیخ رشید کوسپریم کورٹ نے طلب کرلیا

اسلام آباد:اپوزیشن پرمقدمات درج کرنے کی دھمکی دینے والے وزیرداخلہ شیخ رشید کوسپریم کورٹ نے طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15دسمبرکوسماعت کرے گا ۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 15 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کر رکھی ہے، جس میں شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر اسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے جبکہ عدالت نے یہ زمین واپس لینے سے روکا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے پاکستان گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن ہیڈکوارٹرز کوکی بحالی اور اس کے معاہدے کوقائم رکھنے کے حوالے سے حکم دیا تھا اورساتھ یہ بھی ہدایت کی تھی کہ ضلعی انتظامیہ اورکچھ سیاسی شخصیات اس معاملےسے دوررہیں گی لیکن ایسا نہیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے اسے توہین عدالت گردانتے ہوئے 15 دسمبر کو پھر طلب کرلیا ہے