اسلام آباد:کشمیریوں پرظلم کیاعالمی برادری کودکھائی نہیں دیتا؟عالمی برادری بھارتی فورسزکےقبضہ پرکاروائی کرے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کےغیرقانونی الحاق اوربھارتی فورسزکےقبضہ پر کاروائی کرےاوراپنے بڑے ہونے کا دعوے کا حق بھی ادا کرے
Prominent British Human Rights lawyer Mr. Clive Stafford and American International Law expert Mr. Eric Lewis called on Prime Minister Imran Khan today. SAPM Barrister Shahzad Akbar was also present during the meeting. pic.twitter.com/NFiX1BtJZ3
— Prime Minister's Office (@PakPMO) December 13, 2019
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی انسانی حقوق کے وکیل اور امریکی بین الاقوامی قوانین ماہر کی ملاقات ہوئی، ملا قات میں معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے مظلوم مقبوضہ کشمیری عوام پرمظالم کو اجاگر کیا جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی غورکیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کےضمیر کا ٹیسٹ ہے۔کل کوحالات اگربگڑتے ہیںتوپھرجہاں بھارت اس کا ذمہ دارہوگا وہاں عالمی برادری بھی برابر کی ذمہ دار ہوگی
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رہے گی جبکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پاکستان بھی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔