کپتان کے ایمان نے رنگ دکھا دیا:اسلامو فوبیا کےخلاف عالمی دن، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لےآئیں

0
54

ریاض/اسلام آباد: اسلامو فوبیا کےخلاف عالمی دن، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لےآئیں ،اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ دن ہر سال 15 مارچ کو منانے کی قرارداد پاکستان نے پیش کی۔ اس امر کا اعلان جنرل سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن العثیمین نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کیا۔

 

پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان روکنے کےلیے وزیر اعظم نےآواز اٹھائی۔ پاکستان نے اسلاموفوبیا پر 15مارچ کو عالمی دن منانےکی قرارداد پیش کی۔ قراردار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کو عالمی سطح پرمنانے کےلیےاو آئی سی کاوشیں کر رہی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے15مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ او آئی سی گروپ کے زیر اہتمام 17مارچ کو نیویارک میں اجلاس ہو گا۔ اسلامو فوبیا کے رجحان سےمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کا دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی، ہم بین المذاہب اور ثفافتی ہم آہنگی کے لیے پر عزم ہیں۔

 

درایں اثناء ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چودھری نے "اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن” منانے کی پھر بھرپور حمایت کی۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان یہ دن عالمی سطح پر منانے کیلئے او آئی سی کی کاوشوں کیساتھ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے اسلاموفوبیا کے خلاف بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے آواز اٹھائی۔ او آئی سی کے 47 ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کی اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہوئی۔

 

پاکستانی قرارداد پر 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا منانے کی منظوری دی گئی۔ او آئی سی کی جدوجہد اربوں مسلمانوں کے جذبات کی عکاس ہے۔ پاکستان آج کا دن اسلاموفوبیا کیخلاف منانے کیلئے او آئی سی کیساتھ کھڑا ہے۔

 

او آئی سی گروپ اسلاموفوبیا کے خلاف 17مارچ کو نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گا۔ زاہد حفیظ چودھری نے کہا اسلاموفوبیا کے باعث دنیا بھر میں مسلم اقلیتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اسلاموفوبیا کے باعث پرامن اور بردبار دنیا کا مستقبل خطرے میں ہے۔

 

پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر ثقافتوں اور تہذیبوں میں بہتر تعلق کیلئے کوشاں رہا۔ انہوں نے کہا یہ دن منانے کا مقصد اسلام اور اسلامی اقدار کی بہتر تفہیم پیدا کرنا ہے۔ ہم عالمی برادری کو ہم آہنگی اور تعاون کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم پرامن بقائے باہمی، بین المذاہب اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a reply