افغانستان میں خطرناک انسانی بحران :عالمی ڈونرز کا افغانستان کے منجمد 28 کروڑ ڈالر جاری کرنے کافیصلہ

0
94

کابل:عالمی ڈورنرز نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے منجمد فنڈز سے اٹھائیس کروڑ ڈالر جاری کرنے کافیصلہ کرلیا۔

عالمی بینک کے مطابق یہ رقم صحت اور خوراک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسف کو منتقل کی جائے گی۔ دونوں اداروں کے پاس افغانستان میں عام شہریوں تک براہ راست امداد پہنچانے کی سہولت موجود ہے۔

فنڈز میں سے یونیسیف کو 100 ملین ڈالر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کو 180 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو بدترین بحران قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تقریبا دو کروڑ 30 لاکھ افراد کو شدید سردی میں فوری امداد کی ضرورت ہے۔

 

یاد رہےکہ انہیں حالات کے پیش نظر ہندوستان نے افغانستان میں   انسانی صورتحال کے پیش نظرطبی سامان کی ایک کھیپ ہفتے کو کابل کام ایئر طیارے سے بھیجی ہے۔

طبی سامان کی کھیپ کام ایئر کے خصوصی طیارے کے ذریعے بھیجی گئی ہے، جس سے جمعہ کو 10 ہندوستان اور 94 افغان نئی دہلی آئے تھی ۔

ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ادویات کابل میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) کے نمائندوں کو سونپی جائے گی اور اس شہر کے اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال میں تقسیم کی جائیں گی۔

 

 

 

 

 

دوسری جانب دہلی میں افغانستان کے نمائندے فریدماموندزئی نے ایک ٹویٹ کرکے جانکاری دی کہ ہندوستان سے طبی امداد کی پہلی کھیپ آج صبح کابل پہنچی۔ 1.6 میٹرک ٹن جان بچانے والی دوائیں اس مشکل وقت میں بہت سے خاندانوں کی مدد کریں گی۔ "انھوں نے اس کے لئے ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ اداکیا۔

 

 

ادھر افغآنستان اور ہندوستان کے درمیان باہمی تجارت اور انسانی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی بھی پاکستان کے راستے جلد شروع ہونے کا امکان ہے ، جس کے حوالے سے پاکستان نے افغان حکومت کواپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی ہے

Leave a reply