بارسلونا میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس:تحریک آزادی کشمیرکی حمایت

0
39

بارسلونا :بارسلونا میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس:تحریک آزادی کشمیرکی حمایت ،اطلاعات کے مطابق ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا کےنواحی شہر بادالونا میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی قونصل جنرل مرزا سلیمان بابر بیگ اور خصوصی شرکت چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے برسلز سے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔نظامت کے فرائض کامران خان نے سر انجام دئیے۔کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقامی آبادی کو مسئلہ کشمیر کی جانب متوجہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کی کانفرنسز جس میں اسپانش مقامی حکومتی اور اپوزیشن کے لوگ موجود ہوں فائدہ مند ہوتی ہیں۔ مقامی اسپانش حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں نے اپنی گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں پر ہونے والی زیادتی کی مذمت کی اور کہا کہ ہماری جماعتیں بھی اس مسئلہ پران کے ساتھ ہیں۔

قونصل جنرل مرزا سلیمان بابر بیگ نے اپنے خطاب میں مقامی اسپانش حکومتی اور اپوزیشن کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کم وبیش تین سال سے لاک ڈاون لگا ہوا ہے، بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی بھی ممکن نہیں ہے۔ آپ لوگاگر مقبوضہ کشمیر جانا چاہیں اور وہاں کے حالات کو دنیا کے سامنے لانا چاہیں تو وہ آپ کو اجازت نہیں دیتے لیکن میں آپ لوگوں کو آزاد کشمیر کا فری ویزہ دیتا ہوں آپ جائیں اور وہاں کے حالات کو دیکھیں آپ خود جان جائیں گے کہ بھارت کس طرح نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے

انہوں نے کہا کہ اب جنگ میزائل کی نہیں بلکہ اب سوشل میڈیا کی جنگ ہے جس میں آپ کو آگے بڑھنا چاہئیے جس طرح آپ لوگ مقامی زبان بولتے ہیں اس ہیتھار کو استعمال کریں اور یورپی عوام کو بتائیں کہ ہمارا ہمسائیہ کس قدر مظالم ڈھا رہا ہے

چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ ہم مقامی افراد تک کسی بھی وسیلہ سے اس مسئلہ کو نمایاں کریں ہم یہاں کی پارلیمنٹ میں بھی گئے ہیں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے بھی احتجاج کیا ہے میں اپنے پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں کو ادھر چھوڑ دیں اور صرف ایک سبز ہلالی پرچم کے ہوجائیں دنیا عزت کرے گی،اپنے بچوں کو یہاں کی سیاسی جماعتوں اور اعلی تعلیم کے لئے آگے لے کر جائیں تو ہماری آواز ان کے ایوانوں تک پہنچے گی

ہال میں موجود لوگ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کرتے رہے

Leave a reply