غزہ :عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فلسطینی صحافی کی برطرفی کی مذمت،اطلاعات کے مطابق فلسطینی حکومت نے ایک مقامی سینیر صحافی کی خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس” کی جانب سے برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر رساں ادارے نے فلسطینی صحافی کو توہین آمیز انداز میں برطرف کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت اطلاعات کے ترجمان سلامہ معروف نے کہا کہ صحافی اور فوٹو گرافر ایاد احمد کو خبر رساں ادارے "اے پی” کی جانب سے شرمناک طریقے سے برطرف کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خبر رساں ادارے نے ایاد احمد کو ایک ای میل میں کہا کہ اسے ادارے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کسی ملازم کو فارغ کرنے کا یہ شرمناک اور قابل مذمت طریقہ ہے۔

فلسطینی حکومت نے صحافی ایاد احمد کی پیشہ وارانہ صحافت کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یاد نے اسرائیلی ریاست کے جرائم کو جس جرات اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ کو بے نقاب کیا اس پروہ داد تحسین کا مستحق ہے۔

Shares: