ریاض: سعودی عرب پرحملہ ہوگیا:ابہاایئرپورٹ پرحوثی باغیوں کے حملے سے طیاروں کوآگ لگ گئیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر یمن کے حوثی باغیوں نے حملہ کرکے ایک طیارے کو نذر آتش کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی اور اس دوران ہوائی اڈے پر موجود ایک طیارے کو بھی آگ لگا دی گئی۔
Dear @POTUS , You see how the terrorists damaged Saudi property, Saudi Arabia has always pursued a policy of pacifism and this is our message, Saudi Arabia will support you at all levels in eradicating terrorism.
🇵🇰❤️🇸🇦#مطار_ابها_الدولي#الحوثي pic.twitter.com/yB7LMnqUDs
— Love Saudi Arabia (@longliveksa_) February 10, 2021
کرنل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ شہریوں کو حوثیوں کے خطرات سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ حملہ آوروں کو سخت جوابی کارروائی دیکر پسپا کردیں گے۔ حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
اس سے قبل بھی حوثی باغیوں نے جون 2019 میں اسی ایئرپورٹ پر دو حملے کیے تھے، پہلے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی جب کہ دوسرے حملے میں 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یمن میں اترنے والے یمنی وزیراعظم کے طیارے پر حوثی باغیوں نے حملہ کردیا تھا جس میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔








