مسٹر انڈیا کا خطاب پانے والے اداکار انیل کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ ملک ہو یا ملک سے باہر ہمیشہ ہی مجھے کام کی آفرز آتی رہی ہیں. مجھے باہر کے ملکوں سے کام کرنے کی آفرز مسلسل آتی رہتی ہیں لیکن بھارت میں رہنا میری ترجیحات میں ہے اس لئے ان آفرز کو منع کر دیتا ہوں. انیل کپور نے کہا کہ کیرئیر کے اس موڑ پر مجھے فیملی کے ساتھ رہنا زیادہ اہم لگنے لگا ہے. انیل کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ برطانیہ سے بہت سارے

پروگراموں‌کی آفر ہوئی ہے. اگر بہت بڑا پراجیکٹ ہو تو میں پھر اپنی فیملی سے اجازت لے لیتا ہوں اگر اجازت ملے تو ان سے دور رہ کر کام کر لیتا ہوں ورنہ منع کر دیتا ہوں.اور میں نے کبھی بھی کسی آفر کو منع کرکے پچھتاوے کا احساس نہیں کیا. کیونکہ میں اپنے کیرئیر میں‌بہتر سے بہترین کام کر چکا ہوں.انیل کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ پہلے میں اپنی فیملی سے بالکل نہیں پوچھتا تھا ان کی رائے کو اہمیت نہیں دیتا تھا جو بہتر لگتا تھا کر لیتا تھا گھر سے دور رہ لیتا تھا لیکن اب ایسا کرنے کے لئے دل نہیں‌مانتا یہی وجہ ہے کہ میں نے بہت سارے انٹرنیشنل پراجیکٹس کو منع کر دیا کیونکہ فیملی سے دور جانے کو میرا اب بالکل بھی دل نہیں مانتا.

Shares: