پاکستانی گلوکار پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں ، ہمارے نامور گلوکاروں میں شازیہ منظور جنہوں نے اپنے خوبصورت گانوں کی بدولت شائقین کے دلوں پر راج کیا شازیہ منظور کے ایک بہت بڑے مداح آج کل پاکستان میں موجود ہیں، جی ہاں‌یوکے کے معروف پنجابی سنگر جگی ڈی آج کل لاہور میں ہیں ، اور انہوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شازیہ منظور کا بہت بڑا دیوانہ ہوں، ایک وقت تھا جب میں یوکے کی سڑکوں پر کیسٹیں فروخت کیا کرتا تھا، اور میرے پاس شازیہ منظور کی کیسٹیں ہوا کرتی تھیں ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں ایک دن انہی کے ساتھ

ایک ہی پلیٹ فارم پر پرفارم کروں گا. میں اپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں‌کر سکتا کہ میں کتنا خوش ہوں کہ میں شازیہ منظور کے ساتھ بیٹھا ہوں اور لاہور میں انہی کے شہر میں ان کے ساتھ پرفارم کررہا ہوں. جگی ڈی نے اس موقع پر اپنا ایک پنجابی گیت بھی گایا جس کوشازیہ منظور نے بہت سراہا جگی ڈی نے کہا کہ شازیہ منظور نے میرے گیت کو سراہ لیا میرے لئے اس سے بڑی داد کوئی دوسری نہیں‌ہو سکتی.شازیہ جی کا ایک ایک گیت مجھے یاد ہے اور میں اکثر انہی کے گانے گنگناتا ہوں.

Shares: