واشنگٹن :عمران خان اپوزیشن سے زیادہ امریکہ ، بھارت،اسرائیل اوردیگرپاکستان مخالف قوتوں کے لیے ناقابل برداشت،ناکام کرنے کےلیے سازشوں کا انکشاف، اطلاعات کےمطابق امریکا اور جرمنی کی جانب سے پاکستان میں تحریک انصاف حکومت کی جاسوسی کاانکشاف ہوا ، جاسوسی کے لئے سوئس فرم کی مشین کو استعمال کیا گیا جبکہ سوئس کمپنی نے خفیہ ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالر وصول کیے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کی دستاویزات سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا اور جرمنی کی خفیہ ایجنسیوں نےاس سے پہلے کئی عشروں تک دیگرممالک کی حکومتوں کی جاسوسی کی اور رواں صدی کی شروعات تک 120 ممالک کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان کی جاسوسی کیلئےسوئس فرم کی مشین کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں شامل عالمی مافیا کے گروہوں کواستعمال میں لایا گیا جبکہ سی آئی اے اورجرمنی کی خفیہ ایجنسی نے معلومات کے حصول کے لئے مشینوں میں ردوبدل بھی کیا۔

سوئس کمپنی نے اپنےکلائنٹس کی معلومات کیلئے خفیہ ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالروصول کیے جبکہ چین اورروس سوئس کمپنی پر اعتماد نہیں کرتے تھے اس لئے ان دونوں ممالک نے اس کمپنی کی مشینیں اورآلات استعمال نہیں کئے۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سینئر پاکستانی دفاعی حکام اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے فونز کو سافٹ ویئر کے ذریعے مبینہ نشانہ بنایا گیا ہے، جاسوسی کا انکشاف 1400افراد کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد ہوا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ رواں سال 2درجن پاکستانی حکام کے افسران کے موبائل فونز کو اسرائیلی سافٹ ویئر سے نشانہ بنایا گیا، پاکستانی حکام کے فونز کے لیے اسرائیلی کمپنی کا اسپائی ویئر استعمال کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت اسرائیلی اسپائی ویئر سے 2018میں منسلک ہوا، بھارت میں مبینہ طور پر 121واٹس ایپ صارفین کو بھی نشانہ بنایا گیا، 2017 سے فعال ایک آپریٹر کی شناخت گنگا کے نام سے ہوئی ہے، گنگا آپریٹر نے پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش میں موبائل فونز کو متاثر کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس سے قبل بھی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کی گئی، وکیلوں اور سیاستدانوں کے واٹس ایپ کو بھی ٹارگٹ کیا جاچکا ہے جبکہ ہیکنگ کے شکار افراد نے مودی سرکار کو جاسوسی کا ذمہ دارقرار دیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ عمران خان کی حکومت کی کامیابی خطے میں پاکستان اورچین مخالف قوتوں کی ناکامی ہے، یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ عمران خان کی طرف سے مسئلہ کشمیرکوزیادہ اہمیت دینے سے بھارت کوبہت زیادہ نقصان ہورہا ہےاور بھارت اس وقت سخت دباو میں ہے جو کہ کسی بھی صورت میں امریکہ کے لیے قابل قبول نہیں‌ہے امریکہ بھارت کومضبوط چین کے مقابلے میں کمزور نہیں دیکھنا چاہتا لیکن جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے بھارت بہت کمزورہورہا ہے جس کا فائدہ چین کو بھی ہورہا ہے

Shares: