جہاں مخلوق خدا کی تذلیل ہو،عزت،جان اورمال لٹتا ہو، وہاں جانےکا کیا فائدہ، سیاحوں کا بھارت جانے سےانکار

نئی دہلی:جہاں مخلوق خدا کی تذلیل ہوتی ہو،عزت،جان اورمال سرعام لٹتا ہو،وہاں جانےکا کیا فائدہ، سیاحوں نےبھارت جانے سے انکارکردیا،اطلاعات کےمطابق بھارتی حکومت کو شہریت کے متنازع قانون میں ترمیم اس قدر مہنگی پڑ گئی کہ اس کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں نے بھی بھارت آنا چھوڑ دیا ہے۔

 

2019 کے سال کا اختتام ،قدرت کا پیغام ، کہیں سورج گرہن توکہیں زلزلے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری مظاہروں اور احتجاج کی وجہ سے سیاحت کی صنعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران دو لاکھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے تاج محل کا دورہ منسوخ یا ملتوی کیا جس کی وجہ سے سیاحت کے شعبے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

بابر،ہمایوں اور شاہ جہاں کی اولادوں کوقتل کرنےکاحکم ملا ہے،بھارتی پولیس آفیسر

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاج محل کے قریب واقع اسپیشل ٹورسٹ پولیس اسٹیشن کے آفیسر دنیش کمار نے تصدیق کی کہ رواں سال دسمبر میں سیاحوں کی آمد میں 60 فیصد کمی ہوئی، بیرونِ ملک سے آنے والے شہری پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے معلومات لیتے ہیں اور یقین دہانی کے باوجود بھی وہ اس طرف نہیں آتے۔

 

دنیا والو ! پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے،9 مقامات پرضرورجائیں ،عالمی ادارے…

دوسری جانب یورپ سے بھارت پہنچنے والے سیاحوں نے بھی اپنے دورے کو مختصر کر کے فوری واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ آگرہ سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس پر پابندی ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید تحفظات ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے یورپ اورمغرب کی کئی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنےسیاحوں کوبھارت آنے کی ترغیب دیں اوربھارت کے بارے میں منفی پراپیگنڈے سےروکیں

مایاوتی نےشہریتی قانون کی حمایت کرنے پر رکن اسمبلی کو معطل کردیا

آگرہ ٹورازم ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے صدر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش نے سیاحوں کو خوفزدہ کررکھا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ڈنڈا بردار پولیس کو دیکھ کر سیاح خوف کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال 65 لاکھ سے زائد سیاح تاج محل کا دورہ کرتے ہیں جس سے حکام کو ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سالانہ آمدنی ہوتی ہے۔

Comments are closed.