پاکستان کے گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر نے خواتین کے عالمی کے دن کے موقع پر اپنا نیا گانا ’تیرا جسم میری مرضی‘ ریلیز کردیا۔

باغی ٹی وی :گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر علی گل پیر نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں علی گل پیر کے ہمراہ نقاب پوش خاتون کو بھی گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


گانے کے مخصوص الفاظ’تیرا جسم میری مرضی، چپ عورت اچھی بولنے والی گندی‘ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں جب کہ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی بیوی پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

گلوکار نے اپنے گانے کے شروع میں گزشتہ برس متنازع بیان دینے پر پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا تھینک یو خلیل الرحمن ہمیں راستہ دکھانے کے لئے-

علی گل پیر نے ٹوئٹ کی کہ تیرا جسم میری مرضی کیونکہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہ کہنے کی تمہارا جسم تمہاری ملکیت ہے ۔

گلوکار نے ٹوئٹ میں عورت مارچ ، ویمن ڈے، میرا جسم میری مرضی نہیں تیرا جسم میری مرضی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Shares: