دی یونیورسٹی آف لاہور اور چینی یونیورسٹی ٴٴسنگھوا ٴٴ کے اشتراک سے سی پیک فورم کانفرنس کا انعقاد
لاہور:دی یونیورسٹی آف لاہور اور چینی یونیورسٹی ٴٴسنگھوا ٴٴ کے اشتراک سے سی پیک فورم کانفرنس کا انعقاد آج یونیورسٹی آف لاہور میں ہورہا ہے ، جس کا موضوع ٴٴ Internationalization of Renminbiٴٴ ہے۔ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
کانفرنس سے چیرمین یونیورسٹی اویس رئوف ، وفاقی وزیر برائے پلاننگ ا ینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر ، وفاقی وزیر ساحلی امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اظہار خیال کریں گے۔
اس کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر ٹو یونگ ہونگ، ڈاکٹر یو زیو،ڈاکٹر زبیر گیلانی چیئر مین بورڈ آف انوسٹمنٹ ،جمیل اختر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ،رابعہ اختر ،مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ ،وائس چیئرمین شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ شاہد نجم اور ڈاکٹر سعید شفقت بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں شرکائ سی پیک کے نتیجہ میں ہونے والی تجارت چینی کرنسی میں شروع کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں چین کے ساتھ چینی کرنسی میں تجارت سے زیادہ فائدہ ہوگا اور ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے میں مد د ملے گی ۔ کانفرنس کے دوران ملکی و غیر ملکی مندوبین میں یادگاری شیلڈز بھی دی جائیں گی