سب میرین کیبل کی مرمت مکمل ، انٹر نیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال

0
36

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری سنادی کہا کہ سب میرین کیبل میں خرابی کو مکمل طور پر دور کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :پی ٹی اے کا کہناہےکہ فجیرہ کے مقام پر خراب ہونے والی 40 ٹیرا بائیٹ کی کیبل کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک مکمل طور پر بحال ہوچکا ہے۔


اس سےقبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی وجہ بننے والی سب میرین کیبل میں خرابی کو دورکردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ کیبل کی خرابی دور کیے جانے کے بعد انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کرنے کے لیے مزید کام کیا جارہا ہے۔


واضح رہےکہ گزشتہ روز فجیرہ کے مقام پر زیر آب 40 ٹیرا بائیٹ کی ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی تھی اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں دوروز سے انٹر نیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ سروس متاثر، بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

انٹرنیٹ کی رفتار اچانک سست ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

Leave a reply