اداکارہ ماہرہ خان نے فلم مولا جٹ ریلیز ہونے کے بعد حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ جب میری کوئی فلم آرہی ہو یا کوئی پراجیکٹ آرہا ہو تو مجھے اس کے بارے میں‌بات کرنا انٹرویوز دینا بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب کچھ بھی ریلیز نہ ہونے والا ہو تو مجھے بولنا خود پر بات کرنا بہت زیادہ اچھا نہیں‌لگتا. ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ میری بچٔپن کی پانچ دوستیں ہیں‌جن سے میں ہر بات شئیر کرتی ہوں‌. مجھے یاد ہے کہ میں جب بھی کوئی پراجیکٹ کرنے جا رہی ہوتی تھی تو میں انہیں سٹوری بتاتی تھی اورسٹوری سن کر وہ کہتی تھیں کہ کیا کمال چیز بننے جا رہی ہے. لیکن جب وہ فلم دیکھ کر آتی تھیں تو کہتی تھیں کہ ماہرہ یہ تو وہ

چیز ہی نہیں ہے جو سٹوری تم نے ہمیں‌سنائی تھی. پھر انہوں‌نے خود ہی مجھے کہہ دیا کہ تم ہمیں‌سٹوری نہ سنایا کرو، جب تمہاری کوئی فلم آئیگی ہم خود ہی جا کر دیکھ لیا کریں گے. تو اب میں ان میں سے کسی کو بھی اپنی کسی بھی فلم کی سٹوری نہیں سناتی. اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مجھے یہ کہے کہ فلاں‌فلم یا ڈرامے میں‌میرا کردار کم ہے یا چھوٹا ہے، میں اس لئے اسکی ٹینشن نہیں‌لیتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پورے پراجیکٹ کو دیکھنا چاہیے میں نہیں‌ہم پہ توجہ دینی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کی انا ہوتی ہے بس جب سب مل کر کام کررہے ہوں تو پھر سب کو ایک دوسرے کی انا کا خیال رکھنا چاہیے.

Shares: