لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے انٹرویوز مکمل ہو گئے ہیں باؤلنگ کوچ کے لئے وقاریونس مضبوط امیدوار جبکہ ہیڈ کوچ کےلئے تین امیدوار میدان میں ہیں۔لیکن اس کے باوجود ابھی تک واضح طور پر کسی کے نام کی پشین گوئی نہیں کی جاسکتی

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور کوچ وقار یونس باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، باؤلنگ کوچ کے عہدے کے دوسرے امیدوار سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم نے اپنی درخواست آخری لمحات میں واپس لے لی جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کو کمیٹی نے شارٹ لسٹ نہیں کیا۔

وقار یونس نے ایک گھنٹہ طویل انٹرویو میں کمیٹی کو اپنے کوچنگ پلان سے آگاہ کیا۔ سابق کپتان قومی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ریجنل اکیڈمیز میں نوجوان فاسٹ باؤلرز کی راہنمائی کریں گے۔

ایک بار پھر آسٹریلوی شہری نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے ویڈیو لنک پر انٹرویو دیا جبکہ محسن حسن خان اور سابق کپتان مصباح الحق نے کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر انٹرویوز دئیے۔

ذرائع کےمطابق کوچ فائنڈنگ کمیٹی اپنی تجاویز تیار کر کے چئیر مین پی سی بی کو بھجوائے گی، ذرائع کے مطابق مصباح الحق ہیڈ کوچ جبکہ وقاریونس باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

Shares: