باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہو گئی،

چودھری شجاعت حسین کو علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پرنسپل سمز کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری آ رہی تھی تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدرچودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو چودھری شجاعت حسین کے بہترین علاج معالجہ کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زین قریشی اورصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بعد ازاں پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،اسکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کو نمونیا کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا،

Shares: