سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا

عام انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر انتخابی اصلاحات کا فیصلہ
aya sadiq

پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے عام انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالہ سے الیکشن ایکٹ 2017 میں 73 ترامیم انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سامنے پیش کردی گئی ہیں،

پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سردارایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کیلے 73 ترامیم پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھی گئیں پارلیمانی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق ترامیم کا ابتدائی جائزہ مکمل کرلیا، پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔ اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور، وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن حکام نے کمیٹی کو انتخابی اصلاحات میں مجوزترامیم پر اپنی رائے دی اور انتخابی اصلاحات میں بہتری کیلئے اپنے موقف سے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی 73 میں سے 70 مجوزہ تجاویز پر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما،وفاقی وزیر سردارایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات پر مجوزہ تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی، انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے موثر تجاویز کو زیر غور لایا گیا،سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں، ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں،بے شمار چیزیں ثاقب نثار دور میں کی گئیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دور میں الیکشن سے متعلق متنازعہ فیصلوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

 نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

وہ آدھی قمیت میں 9،10 مئی کو کروا لیا،

Comments are closed.