انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہرطرح تیار، عائشہ غضنفر

0
75

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوعائشہ غضنفر نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، محرم ہو یا سیلاب انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے پوری تیاری رکھیں، اگر اس حوالے سے کسی محکمہ کو درپیش رکاوٹ ہو تو فی الفور آگاہ کریں، تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، محکمہ صحت ایمر جنسی صورتحال میں مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولت کا بندوبست کیا جائےاورصرف ضروری مریضوں کولاہور ریفر کیا جائے، سی اوز میونسپل کمیٹیزمحرم الحرام میں نکلنے والی مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور نکاسی آب کیے لیے ضروری انتظامات کریں، تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور گورنمنٹ کے ایس او پیز پرعملدآمد کرتے ہوئے تمام کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 انجینئر عدنان نواز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکو سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کی روشنی اور موجوہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس اور جلوس کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا ہے.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے پوری طرح تیار ہے اس حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے بارے لوگوں کو آگاہی حاصل ہوتی رہے گی.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور تمام محکموں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122،بلڈنگ، ہائی ویز،واپڈا،پوکیس، ڈائریکٹرلائیو سٹاک، میونسپل کمیٹیزکے علاوہ محکمہ انہار، زراعت، ہیلتھ،پولیس، ٹریفک پولیس،ایجوکیشن ودیگر افسران نے شرکت کی ہے.

محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

Leave a reply