انتخابی ماحول میں وحدت کو برقرار رکھنا بڑا کام ہے. مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرگہ نے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سانحہ باجوڑ کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے، جرگہ میں 9 مئی کے واقعات کو ریاست کیخلاف سازش قرار دیا گیا اور جرگہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہماری تاریخی جدوجہد، قربانیاں اور خون سے لکھا ماضی ہے، دوسری طرف وہ سازشیں ہیں جو باہر کی قوتوں نے کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے لوگ بھی اس سازش میں شامل ہوئے ہیں اور اس سازش نے ہماری جدوجہد کونقصان پہنچایا ہے. یہ ایک جنگ ہے جو جاری رہے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
انکا کہنا تھا کہ انتخابات ہونے ہیں، انتخابی ماحول میں وحدت کو برقرار رکھنا بڑا کام ہے، سیاستدان ملکی مفاد، آئین اور قانون کوسمجھتے ہیں، ریاستی ادارے سیاسی لوگوں کو ساتھ نہیں ملائیں گے تو فیصلوں کوعوامی تائید نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے کی ضرورت ہے، معیشت کی تباہی اور سی پیک کوروکنا عالمی ایجنڈا ہے۔

Shares: