اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 مارچ کو کرائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات عائد کردئیے۔

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اٹھائے گئے 7 اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھا دئیے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ پانچ سال سے نہیں ہے، اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت ان لسٹمنٹ کےلیے درکار ڈاکیومنٹس نہیں دئیے، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشنز کے ڈاکیومنٹ جمع نہیں کرائے۔

ہڑتالوں کو نظر اندازکرتے ہوئے جوڈیشل افسران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں، لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار

الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کی31 جنوری 2024 کی جنرل باڈی میٹنگ سیکشن 208 تین کے مطابق تھی؟ کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکشن 208 تین کے تحت پارٹی الیکٹورل کالج بناتی ہے،پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو مبینہ انٹرا پارٹی الیکشنز ریکارڈ کے مطابق جنرل باڈی کی قرارداد کے تحت فیڈرل چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا۔

پی ٹی آئی آئین کے تحت نیشنل کونسل سی ای سی سفارش پر فیڈرل چیف الیکشن کمشنر تعینات کرتی ہے، جنرل باڈی اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کا کیا اسٹیٹس ہے؟ جنرل باڈی نے چیف آرگنائزر تعینات کیا پھر اسی چیف آرگنائزر نے فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کو نوٹیفائی کیا، کیا چیف آرگنائزر کی تعیناتی اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری جنرل باڈی کرسکتی ہے؟پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں پر کیا مؤقف ہے؟ کیوں نہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر سیکشن 208 پانچ کے تحت کارروائی کرے؟-

یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا حملہ، 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین …

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کو معطل کر دیا،الیکشن کمیشن کے نوٹی فیکشن کے مطابق قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان معطل کی گئی ۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں 19خواتین اور 3 اقلیتی ارکان معطل کیے گئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان معطل کیت گئے ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سے اضافی نشستوں پر منتخب 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان معطل ہوئے . پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 27 ارکان معطل پنجاب اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر منتخب 24 خواتین اور 3 اقلیتی رکن معطل ہوئے۔

بھارتی اب دھونی کی مورتی کی بھی پوجا کریں گے،مندر بنانے کا عندیہ

سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 3 ارکان معطل ہوئے ۔سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منخب 2 خواتین اور 1 اقلیتی رکن معطل ہوئے قومی اسمبلی میں خیبر پختوا سے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر منتخب 4, جمعیت علماء اسلام ف کی 2 , پی پی پی کی 2 خواتین ارکان کی رکنیت معطل ہوئے ۔ قومی اسمبلی میں مخصوص نشست پر پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کی 2 ، مسلم لیگ ن کی 9 خواتین ارکان کی رکنیت معطل ہوئےقومی اسمبلی میں اقلیتی نشست پر منتخب مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جے یو ائی کا ایک ایک رکن معطل ہوا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمیعت علماء اسلام ف کی 8, مسلم لیگ ن کی 6، پیپلز پارٹی کی 5, پی ٹی آئی پارلیمنٹرین اور عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ایک رکن معطل ہوئے ۔ پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر منتخب 21, پیپلز پارٹی , استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیے کی ایک ایک خواتین رکن کی رکینت معطل ہوئے۔

رواں ہفتے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 2 اور پیپلز پارٹی کے 1 اقلیتی ممبر کی رکینت معطل ہوئے سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ایک ایک خاتون ممبرکی رکینت معطل ہوئے ۔ سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے ایک اقلیتی رکن کی رکنیت معطل ہوا ۔

Shares: