چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ یمنہ زیدی کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے ان کے مداح خاصے بے چین تھے تاہم اب خوشخبری ہے کہ یمنہ اپنے مداحوں کو بڑی سکرین پر نظر آئیں گی. جی ہاں‌یمنہ زیدی فلم میں‌کام کررہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے ایک فلم سائن کر لی ہے . فلم کا نام ہے نایاب یاد رکھنا، اداکارہ نے اپنی اس فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں‌اپنی پہلی فلم کو لیکر کافی پرجوش ہوں ، مجھے امید ہے کہ آپ سب کو میرا اس فلم میں‌کردار پسند آئیگا. اداکارہ یمنیٰ زیدی فلم نایاب یاد رکھنا میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ڈائریکشن عمیر علی کی جبکہ پیشکش رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی ہے، فلم کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ

میں جاوید شیخ اور محمد فواد خان شامل ہیں۔ یمنہ زیدی کو چھوٹی سکرین پر تو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑی سکرین پر یہ کتنی سراہی جا تی ہے کیونکہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ چھوٹی سکرین پر اپنا جادو چلانے والے فنکار بڑی سکرین پر اپنا جادو نہ چلا سکے لیکن امید کی جا رہی ہے یمنہ زیدی بڑی سکرین پر بھی چھا جائیں گی.

Shares: