۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ، رینٹ کی گاڑیوں کے جعلی کاغذات تیار کرکے فروخت کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزم عون محمداپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف رینٹ اے کار سے گاڑیاں کرایہ پر حاصل کرتا تھا،ملزمان رینٹ پر گاڑیوں کے جعلی کاغذات تیار کر کے OLXپر ایڈ کے ذریعے فروخت کر دیتے تھے،

ملزم کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دی گئیں،گرفتار ملزم نے جعلی کاغذات بنا کر 15کے قریب گاڑیاں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے،

ملزم کے خلاف نوانکوٹ سمیت فیصل ٹاؤن، فیکٹری ایریا اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں متعدد مقدمات ٹریس کر لیے گئے ، ملزم عون محمدکے دیگر ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ایس پی۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پیشہ ور ملزم کی گرفتاری پرنوانکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی

Shares: