پی آئی اے طیارہ حادثہ: حکومت نے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

اسلام آباد:پی آئی اے طیارہ حادثہ: حکومت نے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل طیارہ حادثہ کیس کے بعد حکومت پاکستان نے تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ کا واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا جس میں 57 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 91 مسافروں اور عملے کے 8 افراد کو لے کر کراچی آرہی تھی۔

دوسری طرف حکومت پاکستان نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی تحقیقات کیلئے چار رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر کموڈور عثمان غنی کریں گے۔دیگر اراکین میں ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید ٹیم میں شامل ہونگے۔

تحقیقاتی ٹیم فوری طر پر حکومت کو ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی، حادثے کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کر کے دی جائے گی۔ کیبنٹ سیکرٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Comments are closed.