جرم نوازشریف کا:کفارہ عمران خان نے کیوں ادا کیا؟:پی آئی اے کے 3 افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

0
56

اسلام آباد:ملائیشیا میں رسوائی کیوں ہوئی ؟ پی آئی اے کے 3 افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملائیشیا میں پی آئی اے کو طیارے کو روکے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شعبہ مارکیٹنگ،انجینئرنگ،فلائٹ آپریشن،کوآپریٹوپلاننگ کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی

یاد رہے کہ پی آئی اےکوملائیشیاسےمسافروں کی واپسی کیلئے1کروڑروپےسےزائدخرچ کرناپڑا،

اس موقع یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ انکوائری صرف ملائیشیا میں جہاز کے رکنے کی نہیں بلکہ اس واقعہ کے تانے بانے کس سے اورکہاں تک ملتے ہیں ، اس بات کی انکوائری بھی بہت ضروری ہے اورامکان ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی ان تمام حقائق کا بغور جائزہ لے گی

یہ بھی یاد رہے کہ سنیئر صحافی معروف تجزیہ نگار مبشرلقمان بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ شاید پاکستانی عوام کم مگرماہرین اوراس صنعت سے متعلق دیگردنیا جانتی ہے کہ ملائیشیا میں جو رسوائی ہوئی ہے اس کا کریڈٹ بھی کرپشن پر برطرف سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے

ان کے مطابق رپورٹس اس قدر خطرناک اورپریشان کن ہیں کہ سن کر بڑی تکلیف ہوتی ہے

دوسری طرف یہ بھی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ صرف ملائیشیا کے معاملے پرہی نہیں بلکہ اس سے پہلے ہونے والے معاملات کی بھی انکوائری ہونی چاہیے

اس بات کی بھی انکوائری ہونی چاہیے کہ پی آئی اے نے اتنے پرانے ، بے کار اور مہنگی لیز پرکس نے کیوں‌ لیئے

یہ بھی یاد رہے کہ یہ لین دین نواز شریف کے دورمیں ہوا اوریہ سارا کھیل شجاعت عظیم نے کھیلا جسے نوازشریف کی سرپرستی حاصل تھی اوراب بھی ہے

یہ بھی یاد رہے کہ شجاعت عظیم کو نوازشریف نے بہت ہی زیادہ نوازا اور پی آئی اے کی تباہی کا ٹھیکہ بھی شجاعت عظیم کو دے کر قوم پراحسان عظیم کیا

نوازشریف نے اس شخص پرجتنی عنایات کی ہیں اس کی فہرست بھی بڑی طویل ہے بہرکیف فی الوقت انکوائری کا معاملہ ملائیشیا واقعہ سے شروع ہوکر پی آئی اے کی تباہی کے آغاز تک تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے تک جائے گا

 

یہ بھی یاد رہے کہ نوازشریف نے ایک تو پی آئی اے کی شہہ رگ شجاعت عظیم کے ہاتھ میں دے دی دوسرا شجاعت عظیم کی رائل ایئرپورٹ سروسز اس کو کتنے ٹھیکے نوازشریف نے نوازے ، کتنے کمیشن مل کرکھائے گئے اورکتنی دونمبریاں کی گئی

عوامی مطالبہ اس حوالے سے زورپکڑ رہا ہے کہ حکومت یہ انکوائری مکمل کرکے عوام تک تمام حقائق پیش کرے

صرف یہ ہی نہیں بلکہ ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مسافر وطن واپسی پر ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

ملائیشیاء سے 118 مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گے تاہم ایئرلائن کا عملہ مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ چھوڑ آئی جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے طیارے کو کوالمپور میں روکے جانے سے 172 مسافر پھنس گے تھے، جن کووطن واپس لانے کے لیے نجی ائیرلائن کی مدد سے آپریشن کیا جارہا ہے۔ پہلی پرواز 118 مسافروں کو براستہ دبئی اسلام آباد لائی ہے جبکہ دوسری پرواز رات 1 بج کر 40 منٹ پر مزید 54 مسافروں کو براستہ دوحہ واپس آئیں گے۔

دوسری جانب نجی ائیرلائن کی پرواز 118 مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ چھوڑ آئی ہے جس پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، مسافروں نے سامان نہ ملنے پر نجی ائیرلائن کے خلاف اسلام آباد ائیرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

Leave a reply