انضمام الحق سلیکشن کمیٹی پر کیوں برس پڑے ، پی سی بی کے ذمہ داران کو کھری کھری سنا دی
باغی ٹی وی :دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے ٹیم کا اعلان کرنے وقت کپتان بابر اعظم کی تجاویز کو نہ ماننے پر چیف سلیکٹر محمد وسیم پر سخت تنقید کی جارہی ہے.
اس سلسلے میں جہاں ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے اس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے . ان ناقدین میں سے اپنے یو ٹیوب چینل پر اس حوالے سے انضمام الحق نے کہاکہ ٹیم کی سلیکشن میں اتفاق اور کپتان کی تجویز کو مد نظر رکھا جاتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ چیف سلیکٹر اور کوچ نہیں بلکہ کپتان سب سے اہم ہے،گراؤنڈ میں کپتان نے اپنے کھلاڑیوں چلاتا ہوتا ہے وہ بہتر جانتا ہے کہ کون کس وقت کس کے خلاف کام کرسکتا ہے .
انظمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم سلیکشن سے مطمئن نہیں اور چیف سلیکٹر کا جواب ہے کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے،وہ کپتان کو ایسی بات کیسے کہہ سکتے ہیں،یہ حیران کن ہے،ماضی میں محمد وسیم اور پی سی بی کی جانب سے کپتان کو اتھارٹی اور سلیکشن میں سب سے اہم کردار دینے کے دعوے کہاں گئے؟
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم خوش نہیں، محمد وسیم کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں، بورڈ خاموش ہے،
انضمام الحق نے باور کراتے ہوئے کہا واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ محمد وسیم کو چیف سلیکٹر بنانے والوں کو اب اس کو کنٹرول بھی کرنا چاہیے ان کا مزید کہنا تھا ا کہ ،پی سی بی اپنی آنکھیں کھولے اور سوچے کہ یہ لوگ کرکٹ کے ساتھ کیا سلوک کررہے ہیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے گزشتہ سیریز جیتی ہون ان کو باہر کردینا بہت نہ مناسب ہے . اس طرح کھلاڑیوں کو ایک دو میچز کے بعد نکال دینا کسی طرح بھی کرکت کے لیے مناسب نہیں ہے .
اس سے پہلے شاہد آفرید نے بھی چیف سلیکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا .