انضمام الحق نے بابراعظم کے بارے میں وہ بات کہہ دی کہ جس کا گمان تک نہ تھا

0
144

لاہور : انضمام الحق نے بابراعظم کے بارے میں وہ بات کہہ دی کہ جس کا گمان تک نہ تھا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے سابق اسٹاربلے باز انضمام الحق نے یہ تسلیم بھی کیا ہے اور اعلان بھی کیا ہے کہ میں نے بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کہیں نہیں دیکھا۔

بابراعظم کی خداداد صلاحیتوں کے بارے میں انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی اور بابر اعظم کو ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر نمبر 1 بلے باز بننے پر مبارک باد دی

بابراعظم کی خداداد صلاحیتوں کے بارے میں انضمام الحق نے کہا کہ میں نے ایسی بیٹنگ کہیں نہیں دیکھی ،بابراعظم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،

انضمام الحق نے محمد رضوان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس سال رضوان نے ہر نمبر پر پرفارم کیا ہے ، لوگوں کو لگتا تھا کہ وہ پاور ہٹنگ نہیں کر سکتا مگر رضوان نے انہیں غلط ثابت کیا

Leave a reply