مقبوضہ جموں وکشمیر میں تین بھارت نواز سیاستدانوں کو رہا کرد یا گیا۔ بھارت نے مقبوضہ وادی میں 5اگست کو کرفیو کے نفاذ کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو نظر بند یا گرفتار کیا تھا جن میں بھارت نواز سیاست دان بھی شامل تھے۔

مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جن سیاستدانوں کو رہا کیا گیا ہے ان میں یاورمیر، بارمولہ ضلع کے سابق کانگریس صدرشعیب اورنیشنل کانفرنس کے لیڈرنور محمد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ”مذکورہ لیڈروں سے دستاویز پر دستخط لیے گئے ہیں کہ وہ وادی کے امن اورہم آہنگی خراب نہیں کریں گے۔“

مقبوضہ کشمیر، سماجی رہنما شہلا رشید نے سیاست کیوں چھوڑ دی؟

یاد رہے کہ قبل ازیں کشمیر کے تین بھارت نوازسیاسی رہنماﺅں کو رہا کیاگیا تھا، جن میں پیپلز کانفرنس کے رہنما اورسابق وزیرعمران رضا انصاری، نیشنل کانفرنس کے رہنما سید اخون اور پی ڈی پی رہنما خورشید عالم شامل تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سابق وزیراعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیاتھا جبکہ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کوریاست کے مختلف گیسٹ ہاوسوں میں بند رکھا گیا ہے۔

Shares: