مقبوضہ کشمیر، شیعہ رہنما آغا حسن کا مکان جل کر خاکستر ہو گیا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے انجمن شرعی شیعیان کے صدر و سینیئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا تین منزلہ مکان آگ لگنے کی وجہ سے خاکستر ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر:بانڈی پورہ میں مسجد نورآگ بھڑکنے سے جل کر خاکستر ہوگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق آغا سید حسن پانچ اگست سے بڈگام میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مسلسل نظر بند ہیں۔

گذشتہ شب بڈگام میں آغا سید حسن کے واقع تین منزلہ گھر سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ گھر کو پلک جھپکتے ہی آگ کے شعلوں نے اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے مکان کی دو منزلیں خاکستر ہوگئیں۔

مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورہ کی جامع مسجد میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، تیسری منزل کو شدید نقصان

آغا حسن کے رشتہ داروں کے مطابق آگ کی وجہ سے نایاب کتب پر مشتمل لائبریری بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ بعض اہم دستاویز بھی آگ میں جل کر راکھ ہو گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے عملے، پولیس اور مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دکانوں کو آگ لگانے لگے

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جس کمرے میں آگ لگی وہاں بجلی ہی بند تھی۔ فائر بریگیڈعملہ کے دیر سے آنے اور ناکارہ مشینری کے باعث آگ نے زیادہ نقصان کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے رواں ماہ کے دوران ضلع بڈگام کے بیروہ کے علاقے میں کم از کم 15 دکانوں کو نذر آتش کردیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ فوجیوں نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بیروہ میں بس اسٹینڈ کے قریب بارہ دکانوں کوآگ لگائی۔ اس سے قبل اسی بازار میں غلام محمد رنگروٹ ، پرویز احمد وازہ اور مشتاق احمد بٹ کی دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

Comments are closed.