مقبوضہ جموں و کشمیر کے شمالی ضلع گاندربل میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے دو مجاہدین کوشہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید
بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ 28ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے گاندر بل ضلع میں مجاہدین سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مجاہدین نے فورسز اور ریاستی پولیس کی مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔جھڑپ کا ہفتہ کے دن سے ہوا جبکہ اختتام آج منگل کو ہوا۔جھڑپ تین دن تک جاری رہی۔
بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو 28ستمبر کوشہید کر دیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری کو آج یکم اکتوبر کو شہید کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر، سی آرپی ایف کے جوانوں پر گرینیڈ حملہ
مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید