مقبوضہ جموں وکشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ طلبہ اس دوران کچھ بھی پڑھ نہیں سکے جس کی وجہ سے ان کا آدھے سے زیادہ نصاب رہ گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر، تین بھارت نواز سیاستدان رہا کر دیے گئے

ان تمام حالات کے باوجود جموں کشمیر بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 29اکتوبر سے لے کر 16نومبر جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 30اکتوبر سے لے کر 28نومبر تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ امسال دسویں جماعت کے امتحان میں 65 ہزار جبکہ بارہوں جماعت کے امتحان میں 48 ہزار طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

دوسری طرف کشمیری طلبا اور والدین نے مذکورہ ڈیٹ شیٹوں پر حیرانگی کا اظہار ہے۔ دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش پربھارتی میڈیا کو بتایا کہ بورڈ ڈیٹ شیٹ جاری کر کے ہماری ذہنی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

طالبہ کے مطابق ہم نے ابھی نصف سے بھی کم نصاب پڑھا ہے، امتحانی پرچے کیسے ہوں گے کتنے نصاب پر مشتمل ہوں گے ہمیں کچھ بھی معلوم نہیں ہے’۔

ایک اور طالب نے بتایا کہ میں حیران ہوں کہ ہم امتحان کس کا دیں گے اور کس طرح دیں گے۔

Shares: