آئی فون نے خاتون کی جان بچا لی

0
41

کیلیفورنیا: سمارٹ فونز کے فیچر نے ایک خاتون کی جان بچا لی-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون کی گاڑی رات کے وقت سڑک سے 200 فٹ نیچے تنگ کھائی میں گر گئی اور کئی گھنٹے تک کسی کو علم بھی نہیں تھا خوش قسمتی سے ان کے پاس ایپل کا فون تھا جس میں فائنڈ مائی آئی فون فیچر تھا اور اسی کی بدولت ہی خاتون کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔

اینڈرائیڈ صارفین مصروفیات شیڈول کرنے والی خطرناک ایپ ٹو ڈو: ڈے مینیجر‘ کو فورا…

رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرسٹیٹ پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملی اور ٹیم مدد کے لیے روانہ ہوئی۔ ایک شخص نے اطلاع دی تھی کہ حادثہ ہو گیا ہے اور یہ علی الصبح کا وقت تھا۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھاری ریسکیو ٹرک کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اس میں سوار خاتون بری طرح زخمی ہو چکی تھیں۔ اہلکار ان کو تلاش کرتے رہے اور اس کے لیے سلنگ سسٹم کا استعمال کیا۔

بعدازاں پتہ چلا کہ خاتون کی گاڑی اس سے بھی 24 گھنٹے قبل حادثے کا شکار ہوئی تھی اور جب وہ گھر نہیں پہنچیں تو ان کے گھروالوں کو تشویش ہوئی اور ان کی تلاش کے لیے ایپل فائنڈ مائی آئی فون فیچر کا استعمال کیا۔ اس پر ملنے والے سگنل پر جب پہنچے تو گاڑی نیچے کھائی میں پھنسی دکھائی دی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ بہرحال خاتون کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں کچھ دیر تشویشناک حالت میں رہنے کے بعد ان کی طبعیت سنبھل گئی-

کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ، متعدد افراد جاں بحق

فائنڈ مائی آئی فون ایک ایسا فیچر ہے جس میں فائنڈ مائی فرینڈ ایپلی کیشن کی سروسز بھی یکجا کی جا سکتی ہیں اس سے صارف کو خاندان کے افراد اور دوستوں کا پتہ لگانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے لوکیشن بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔

اس کو استعمال کرنے کیلئے اپنی ڈیوائس پر ’فائنڈ مائی ایپلی کیشن‘ چلائیں، پھر مقام کے اشتراک پر کلک کریں۔ اس کے بعد اپنے نام پر کلک کریں جس کے ساتھ آپ لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں اور ان کا فون نمبر یا ای میل ایڈریس درج کریں۔

اس میں یہ آپشن بھی ہے کہ لوکیشن کا اشتراک ایک گھنٹہ، دن کے اختتام یا غیرمعینہ مدت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد دوسرے شخص کو پیغام بھیجا جاتا ہے کہ وہ بھی لوکیشن شیئر کرے جس کے بعد نقشے کی مدد سے صحیح مقام تک پہنچا جا سکتا ہے۔

قطرنےچین سےآنیوالےمسافروں پرمنفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی

Leave a reply