استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کا آفیشل فیس بک پیج لانچ کردیا گیا اور اسکے ساتھ ٹویٹراکائونٹ بھی ایکٹو کردیاگیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے کام مکمل کر لیا گیا،اورپارٹی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھی ایکٹو کر دیا گیا ہے۔
پارٹی کی ایکٹویٹیز سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئےفیس بک لانچ کردیاگیاہے جبکہ آفیشل ٹوئیٹراکاؤنٹ بھی ایکٹیو کردیا گیا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ جہانگیر ترین اورعلیم خان کی میڈیا ٹیمیں مشترکہ طور پرچلائیں گی۔ آئی پی پی کے آفیشل فیس بک پیج کے کورفوٹو میں پارٹی پرچم کی تصویر نمایاں ہے۔آفیشل فیس بک پیج کے کور فوٹو پر پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی تصویربھِی نمایاں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری
اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے تمام قانونی تقاضے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اورصدرعبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد درخواست دی جائےگی۔ رجسٹریشن کا عمل رواں ہفتے مکمل کرلیا جائےگا.
اس سے قبل باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے عید ختم ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر خان ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دیئے، پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے تمام قانونی ضابطے اوردستاویز ات مکمل کر لی گئی ہیں، جہانگیرخان ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی جائے گی، استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی ممبرسازی مہم کو بھی بڑے پیمانے پرشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مرکزی قیادت ممبرسازی مہم کی خود نگرانی کرے گی،
خیبر پختونخواہ کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کے لئے تیار ہے،جہانگیر ترین ،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے،پارٹی میں نئے اراکین کی شمولیت بھی متوقع ہے