کیپٹن محمداجمل کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن گرینڈ آپریشن

لاہور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز سجاد کیانی کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف اقبال ٹاؤن ڈویژن کا گرینڈ آپریشن۔مجموعی طور پر21 ملزمان کو گرفتار کرکے 13 کلوگرام سے زاید چرس اور 65 لٹر شراب برآمد۔نواں کوٹ پولیس نے 07ملزمان کے قبضہ سے 04کلو415گرام چرس اور 25 لٹر شراب برآمد۔ساندہ پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے 01 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔وحدت کالونی پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے 02 کلو 80 گرام چرس برآمد کی.گلشن راوی پولیس نے 02 ملزمان کو گرفتار کر کے 01 کلو 240 گرام چرس برآمد کی۔ملت پارک پولیس نے 03 ملزمان سے 480 گرام چرس اور 20 لٹر شراب برآمد کی۔اقبال ٹاؤن پولیس نے 02 ملزمان سے 01 کلو 100 گرام چرس اور 20 لٹر شراب برآمد ۔شیراکوٹ پولیس نے 01 کلو 30 گرام چرس برآمد کی۔مسلم ٹاؤن پولیس نے 02 ملزمان سے 01 کلو گرام سے زاید چرس اور 10 لٹر شراب برآمد۔سمن آباد پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمد کی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر)محمد اجمل

Comments are closed.