اقرا عزیز نے یاسر حسین کے نام جذباتی نوٹ لکھ دیا
پاکستان کی نامور جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے گذشتہ سال دسمبر میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ دونوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے آرہے ہیں جب سے ان کے مداح بھی اپنی پسندیدہ جوڑی کی پیار بھری نونک جھونک سے بے حد محفوظ ہوتے ہیں اور ان دونوں کو پیار بھرے کمنٹس کر کے ان کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقرا عزیز نے سوشل میڈیاویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشادی کے موقع پر لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ یاسر حسین کے لیے ایک جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ لکھا کہ میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں چاہے میں کام کررہی ہوں یا نہ کررہی ہوں جب میں سستی دکھاؤں جب میں خوش ہوں یا اداس ہوں جب میں جذباتی ہوں، یا مجھے شاید ایسا احساس ہو کہ میں اتنی قابل نہیں اصل میں میں چاہتی ہوں کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہو اور مجھے یاد دلاتے رہو کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے آپ کا ساتھ عطا کیا
اس پر یاسر حسین نے بھی فوری طور پر مزاحیہ کمنٹ کرکے اقرا کے اس رومانوی نوٹ کا جواب دیا یاسر حسین نے لکھا کہ 5 منٹ کے لیے دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھا کہ یہ پوسٹ دیکھ لی ابھی واپس آتا ہوں بےبی ان کو کٹا کے
اقرا عزیز نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن میں انہوں نے پنجابی گانے لکھے
جبکہ دوسری جانب یاسر حسین نے بھی اپنی شادی کی ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شئیر کی
یاد رہے کہ گذشتہ سال جب یاسر حسین نے اقرا عزیز کو سب کے سامنے لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کی تو اس کے بعد سے یہ دونوں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور یاسر کے اقرا کو پرپوز کے انداز سے لوگوں نے ان کو بوس و کنار کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی کی تقریبات گذشتہ سال دسمبر میں شروع ہوئیں جن میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی
اور یہ دونوں ڈرامہ سیریل جھوٹی میں اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے جو اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہو گا