معروف اداکارہ اقراء عزیز نے حال ہی میں عمران اشرف کے شو میں شرکت کی اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میری سہیلیوں میں ، میں لڑاکا مشہور تھی میں بہت لڑائیاں کرتی تھی ، لیکن ہاتھا پائی کبھی بھی نہیں کی. انہوں نے کہا کہ لیکن میں‌زبان کے وار کبھی بھی خالی نہیں جانے دیتی. انہوں نے کہا کہ میں نھے سوچ رکھا تھا کہ انڈسٹری میں شادی نہیں کرنی لیکن جب یاسر حسین کے ساتھ ملاقات ہوئی تو میرے خیالات تبدیل ہو گئے اور میں نے انڈسٹری میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا. انہوں نے کہا کہ یاسر نے چونکہ تھیٹر بھی کر رکھا ہے تو ان کو اداکاری کی بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہے لہذامیں ان سے اداکاری کے حوالے سے بھی ٹپس لیتی رہتی ہوں.

انہوں نے کہا کہ یاسر حسین بہت زیادہ حاضر دماغ ہیں لہذا اس چیزکا مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا میری زندگی سب سے زیادہ حسین حصہ ہے. جب سے یہ میری زندگی میں آیا ہے میرا برداشت کا لیول بڑھ گیا ہے ، اب میں کسی کی بھی بات کو آرام سے سن لیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ رانجھا رانجھا کردی” میرے دل کے قریب ڈرامہ ہے اس میں‌اپنی اداکاری سے لطف اندوز ہوئی تھی. ”

مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

Shares: