لاہور ( کرائم رپورٹر):رواں ماہ 9 دسمبر کو سبزہ زار میں تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے اقراخان نامی اسٹیج اداکارہ زخمی ہوگئیں تھیں-

باغی ٹی وی :پولیس نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں اقرا نامی اسٹیج اداکارہ موٹر سائیکل پر اپنے دیور کے ساتھ جارہی تھی کہ تھیٹر مالک نصیر نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث اداکارہ زخمی ہوگئیں تھیں اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کا نو

دوسری جانب سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی صدر آپریشنز سے رپورٹ طلب کی تھی ۔

سی سی پی او لاہور نے کہا تھا کہ آرٹسٹوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

تاہم اب اقرا خان اور ان کی بہن فریال خان نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے تھیٹر کے مالک ملک نصیر کیساتھ کام کررہے تھے تھیڑ مالک کی غیراخلاقی حرکات کے باعث ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ جس کی وجہ سے ملک نصیر اور ان کے ساتھیوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا اور مجھ پر فائرنگ کی جس سے میری ٹانگوں پر چار گولیاں لگی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہماری ایف آئی آر تو درج ہو گئی ہے لیکن پولیس ہماری سن نہیں رہی اور الٹا میرے بھائی کو دھمکیاں لگائی جا رہی ہیں گزشتہ رات دوبارہ میرے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہماری وزیر اعظم عمران خان صاحب اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دیا جایا ملزمان کو گرفتار کیا جائے-

سبزہ زار میں تھیٹر مالک کی مبینہ فائرنگ سے اسٹیج اداکارہ زخمی

Shares: