باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر دفاع نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے جمعہ عناد کی ملاقات ہوئی ہےملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ملاقات میں دفاعی شعبہ میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا

عراقی وزیر دفاع نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، تینوں مسلح افواج کے دستوں نے عراقی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کی ،

قبل ازیں عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون الجبوری کی وزارتِ خارجہ آمد ہوئی،عراقی وزیر دفاع نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،عراقی وزیر دفاع نے خطےمیں امن اور استحکام کے لیے پاکستانی کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق میں دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں ،پاکستان عراق کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے،

قبل ازیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عراق کے وزیر دفاع جمعہ ایناد سعدون خطاب آل جبوری نے جی ایچ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسبی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاع کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان، عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف عراقی قوم نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے دفاع سے متعلق شعبوں میں انہیں ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔ طرفین نے علاقہ میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ عراقی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔

Shares: