کراچی :سعید غنی صاحب گلوے شکوے ختم ، آئیں ہم ملک کرسندھ کے سکول ٹھیک کرتے ہیں، اقرارالحسن نے بڑی پیشکش کردی ،باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی اورفیلڈ انویسٹی گیٹورپورٹراقرارالحسن نے سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کو تلخیوں کے بعد دوستی کا پیغام بھی بھیج دیا ہے اورساتھ بہت بڑی بات بھی کہہ دی ہے

اقرارالحسن نے سعید غنی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آ پ نے لعنتوں والا ٹرینڈ بناکرغصہ نکال لیا ، ہم نےبھی پاکستانیت کا ٹرینڈ بناکراپنی یگانگت دکھا دی ،

 

 

اقرارالحسن کہتے ہیں کہ آئیں ہم آپ کے حلقے میں گدھوں والے سکول کو مل کر ٹھیک کرتے ہیں ،اقرارالحسن نے سعید غنی کو کہا کہ چیلنج کو جانے دیجیئے ،مجھے بتائیں میں کب آوں اورپھرہم مل کرسندھ کے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے کام کرتے ہیں

Shares: