ہم لعنتوں اور گالیوں والا زیادہ بڑا ٹرینڈ بنا سکتے تھے،اقرار الحسن نے کس کے بارے میں اتنے بڑے الفاظ کہہ دیئے
کراچی :ہم لعنتوں اور گالیوں والا زیادہ بڑا ٹرینڈ بنا سکتے تھے،اقرار الحسن نے کس کے بارے میں اتنے بڑے الفاظ کہہ دیئے ،باغی ٹی وی کے مطابق پچھلے چند دنوں سے سندھ حکومت کے وزیرتعلیم سعید غنی اوران کے حواریوں کی طرف سے پاکستان کے ایک بہت بڑے ٹی وی نیٹ ورک اے آروائی اوراس کے سنیئر صحافی اقرارالحسن کے خلاف جوگندی زبانی استعمال کی جارہی ہے اس پراقرارالحسن نے بہت خوبصورت جواب دیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اقرار الحسن نے موصوف وزیراوران کےحواریوں کیطرف سے گالی گلوچ اورلعن طعن کے جوا ب میں کہا ہےکہ وہ بھی موصوف وزیرکے لے لعنتوں اورگالیوں والا ٹرینڈ بناسکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے، اقرار الحسن نے مزید کہا کہ بہیودہ ٹویٹس اور ریٹویٹس کرنے اورچیلنج سے بھاگنے پروزیرموصوف کے لیے "بھگوڑا ” کا ٹرینڈ بھی بن سکتا تھا لیکن وہ یہ سوچ نہیں رکھتے
ہم لعنتوں اور گالیوں والا زیادہ بڑا ٹرینڈ بنا سکتے تھے، بیہودہ ٹویٹس اور ریٹویٹس کرنے اور چیلنج سے بھاگنے پر وزیر موصوف کے لئے “بھگوڑا” کا ٹرینڈ بھی بن سکتا تھا، لیکن ہم صرف پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں اور وہ بھی پاکستان کی خوبصورت زبان سندھی میں:
#پاڪستان_رھي_آباد— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) May 10, 2020
اقرارالحسن نے بہت خوبصورت ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے ، وہ گالیوں اورلعن طعن کے جواب مٰیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے موصوف وزیرکو پاکستان کی خوبصورت سندھی زبان میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں اورلگائیں گے
اقرارالحسن نے سندھی زبان میں نعرہ لگاتے ہوئے کہا