ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے سارے اقتصادی نظام میں فوری طور پرحقیقی اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ کمزور معیشت ملکی مفادات اور سلامتی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ کمزور معیشت کی وجہ سے دیگر ممالک اور عالمی اداروں کی ایسی شرائط قبول کی جا رہی ہیں جو ملکی مفادات کی ترجمانی نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک سیکورٹی کے بغیر نیشنل سیکورٹی کا تصور بھی محال ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں زیادہ تر تنازعات اور سیاسی افراتفری کے پس منظر میں کمزور معیشت ہی ہوتی ہے۔ تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے کہ انتہائی طاقتور ممالک کمزور معیشت کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ پاکستان کے دو لخت ہونے میں بھی ملک کے مشرقی اور مغربی حصوں میں عوام کی آمدنی میں فرق اور عدم مساوات جیسے مسائل شامل تھے۔ اس وجہ سے اب حکومت کو صنعتکاری کے فروغ معاشی خود کفالت اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے دفاع کے لئے سب سے موثر ہتھیار عوام کی حالت کا بہتر ہونا اور قوت خرید میں اضافہ ہے جس کا حصول قرضوں سے نہیں بلکہ صرف حقیقی معاشی اصلاحات سے ہی ممکن ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے...
اوکاڑہ: رمضان المبارک، جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان...
ننکانہ : رمضان بازار میں 200 سے زائد اشیاء پر سبسڈی دی جا رہی ہے. سلمیٰ بٹ
ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ...
گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت،جے یوآئی نے پی ٹی آئی کو شرائط بتا دیں
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پاکستان تحریک...
جائے حادثہ پر باؤنڈری والز تعمیر،شہریوں کا شکریہ
قصور
گزشتہ دنوں کیڑی ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے...
اقتصادی نظام میں فوری طور پرحقیقی اصلاحات کی ضرورت ہے:میاں زاہد حسین
