اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے متوقع

0
32

اقتصادی کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی :مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوگا.اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں8نکاتی ایجنڈےپرغورہوگا..بلوچستان میں کسانوں کیلئےٹیوب ویل پرسبسڈی کی منظوری کاامکان پے..اجلاس میں افغان پراجیکٹس کیلیےٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ پرغورہوگا.مختلف کیمیکلزکی درآمدکیلیےامپورٹ پالیسی میں ترمیم پرغورہوگا،
واضح‌ رہے کہ اس قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے سوال کیا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہ ہوئیں؟ وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، مہنگائی کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر خود دیکھوں گا،مافیا کی سہولت کاری والے بھی جرم میں برابر شریک ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلورعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا، چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیاگیا، کھانے کا تیل175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا

Leave a reply