اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ذرائع نے بتایا اجلاس میں سعودی عرب سے ادھار پر تیل کی سہولت پر غور کیاجائے گا۔ سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت یکم جولائی سے شروع ہوجائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل سعودی عرب سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کرے گا ۔سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ پاکستان کو ماہانہ 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔ ای سی سی اجلاس میں پاکستان جیمز جیولری کمپنی کو ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی سمری پر بھی غور ہوگا