ایران بحرین میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے ، امریکا

ایران بحرین میں دہشت گردی بڑھارہا ہے ، امریکا

باغی ٹی وی بحرین اور امریکا کی جانب سے ایک مشترکہ بیان دیا گیا ہے جس میں ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع پر زور دیا گیا ہے.دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی جانب سے جارحیت اور فکری گمراہی کے انسداد کے سختی سے پابند ہیں۔ ساتھ ہی ایران کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے بین الاقوامی فیصلے کی توسیع کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ایران پر یہ بھی الزام دیا گیا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دیے رہا ہے .

اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایران خطے میں اپنے ونگز کو مسلح کر رہا ہے لہذا مذکورہ پابندی اس عمل کا مقابلہ کرنے میں نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔ اس طرح ستمبر 2019 میں سعودی عرب میں ارامکو کی تنصیب پر ایرانی حملے جیسی کارروائیوں سے بچا جا سکے گا۔

خبردار کیا گیا کہ عالمی برادری اسلحے پر مذکورہ پابندی کی توسیع میں ناکام ہو گئی تو ہتھیاروں کی دوڑ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر دے گی۔ بیان میں زور دیا گیا کہ سلامتی کونسل عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمے داری پوری کرے۔

دوسری جانب ایران کے امور کے حوالے سے امریکی نمائندے برائن ہُک نے باور کرایا ہے کہ امریکا کسی طور بھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز العربیہ نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں کہی۔برائن ہُک نے پیر کے روز سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران پر عائد اسلحے کی پابندی ختم نہیں کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ ایرانپر الزام ہے کہ وہ یمن کی طرح بحرین میں‌بھی بغاوت کو سپورٹ کر رہا ہے کہ اور منتخب حکومت کو گرانے کے لیے اپنے وسائل خرچ کر رہا ہے .

Comments are closed.