برطانیہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ، برطانیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا
تہران : ایران اور برطانیہ پھر ایک دوسرے کے سامنے آگئے . تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران اور برطانیہ میں تیل بردار جہازوں پر قبضے کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ برطانیہ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نئے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ،ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی معاملہ جوئی کی منصوبہ بندی نہیں کررہا ہے جبکہ ایران کو برطانیہ سے تعلقات کے لئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ ماہ جبرالٹر سے ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے دو برطانوی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لیا گیا تھا جسے رائل نیوی کی بروقت مداخلت کے بعد ایرانی بوٹس کو پسپا ہونا پڑگیا تھا۔